ایم 6 موٹر وے کے سکھر۔حیدرآباد سیکشن کی تکمیل کے لئے درکار 40 ارب روپے مہیا کئے جائیں ، شرمیلا فاروقی

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ ایم 6 موٹر وے کے سکھر۔حیدرآباد سیکشن کی تکمیل کے لئے درکار 40 ارب روپے مہیا کئے جائیں یہ سٹریٹجک منصوبہ ہے اس کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے۔

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ ایم 6 موٹر وے کے سکھر۔حیدرآباد سیکشن کی تکمیل کے لئے درکار 40 ارب روپے مہیا کئے جائیں یہ سٹریٹجک منصوبہ ہے اس کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں شرمیلا فاروقی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ایم 6 موٹر وے سکھر حیدرآباد سیکشن کی فنڈنگ کا فقدان ہے،ہم نے اس پر متعلقہ فورمز پر بار بارسوال اٹھایا اس کی تکمیل کے لئے درکار 70 ارب روپے میں سے 30 ارب روپے دیئے گئے،کہا جارہا ہے کہ ہمارے پاس وسائل نہیں،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف جایا جائے۔دوسری طرف اس کےباوجود ایکنک نے پنجاب میں ایک موٹر وے کی منظوری دی ہے اور اس کے لئے 49 ارب روپے بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس کو قائمہ کمیٹی کو ارسال کردیں۔ایم6 کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔