ہری پور، پانچ سالہ ایت نور کا نماز جنازہ ادا ، ہزاروں افراد کی شرکت

ہری پور میں پانچ سالہ آیت نور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی، شہر کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار رہی۔

ہری پور۔ 25 اگست (اے پی پی):ہری پور میں درندگی کا شکار ہونے والی پانچ سالہ آیت نورکا نماز جنازہ کھاد فیکٹری حطار روڈ کے گراونڈ میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ہری پور کی فضا سوگوار ہر انکھ اشکبار شہری دھاڑیں مار کر روتے رہے۔

سولہ روز قبل آیت نورگھر سے کھیلنے کے لیے نکلی اور لاپتہ ہو گئی ، سی سی ٹی وی فوٹیج سےآیت نورکے اغوا میں پانچ ملزمان کی شناخت ہو ئی ۔تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔ گرفتار ملزمان نےآیت نورکو زیادتی کے بعد پھینکنے کا اعتراف کر لیا ۔پولیس کی مختلف ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کرتے رہی گزشتہ رات نعش یونیورسٹی روڈ پر وئیر ہاوس سے ملی۔ ڈسٹرکٹ بار ہری پور نے آج ہری پور میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا ۔