وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت فارن ٹریڈ ونگز کا اہم داخلی اجلاس منعقد ہوا ۔
وفاقی وزیر تجارت کی زیر صدارت فارن ٹریڈ ونگز کا داخلی اجلاس، برآمدات میں اضافے کےلئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت فارن ٹریڈ ونگز کا اہم داخلی اجلاس منعقد ہوا ۔
منگل کو ترجمان وزارت تجارت کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر نے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کےلئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر تجارت نے ابھرتی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کی حوصلہ افزا نمو پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ تنوع، مضبوط بی ٹو بی روابط اور بیرون ملک تجارتی مشنز سے رابطے بڑھائے جائیں ۔ انہوں نے چاول، ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، فارماسیوٹیکل، پراسیسڈ فوڈ، لائٹ انجینئرنگ اور سروسز کے لئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ہدایت بھی کی ۔وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ فارن ٹریڈ ونگز ترجیحی مصنوعات اور مارکیٹ رسائی کےلئے ہر ملک کے لئے علیحدہ علیحدہ ایکشن پلان تیار کریں،تجارتی معاہدے پاکستان کےلئے متوازن اور بامعنی تجارتی فوائد کے حامل ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ زیر التوا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی اور جوائنٹ ورکنگ گروپ اجلاس جلد منعقد کیے جائیں اور وزارت تجارت، وزارت خارجہ، بیرون ملک مشنز اور کاروباری اداروں کے ساتھ رابطہ مزید موثر بنائیں ۔








