جے یو آئی (ف) کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے پرائیویٹ ممبر ڈے کو نکتہ ہائے اعتراض کے لیے مختص کرنے پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا۔
پرائیوٹ ممبرڈے کو نکتہ ہائے اعتراض کیلئے مختص کرنے پراپوزیشن کوبھی اعتمادمیں لیاجائے،عالیہ کامران

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):جے یوآئی( ف )کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہاہے کہ پرائیوٹ ممبرڈے کو نکتہ ہائے اعتراض کیلئے مختص کرنے پراپوزیشن کوبھی اعتمادمیں لیاجائے۔
منگل کوقومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پرانہوں نے کہاکہ پرائیوٹ ممبرڈے قانون سازی کے حوالہ سے اہم ہوتا ہے، آج پرائیوٹ ممبرڈے کو نکتہ ہائے اعتراض کیلئے مختص کیاگیا مگراس میں اپوزیشن کے ساتھ مشاورت نہیں کی گئی۔ علاوہ ازیں پرائیوٹ ممبرڈے کو نکتہ ہائے اعتراض کیلئے مختص کرنے کی حوالہ سے ایوان سے تحریک کی منظوری بھی ہونی چاہیے۔








