سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ نے قتل مقدمات کے اندراج میں تاخیر پرآئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ڈی آئی جی سکھر کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کردی۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ سندھ میں جزا و سزا کا تصور ہی نہیں ہے، سندھ پولیس خود لوگوں کو بری کروا رہی ہے، بہت سے مقدمات میں پولیس مقدمات کے اندراج سے کتراتی ہے۔منگل کو سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اس کیس میں قتل کے دو روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، ایسے تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا۔جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیے کہ سکھر اور لاڑکانہ کی صورتحال تو بہت ہی خراب ہے۔عدالت نے وکلا کو مزید تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔








