کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 16 یونٹس کی چیکنگ، کم وزن نان اور نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر 3 یونٹس جرمانہ عائد کردیا

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف خلاف ورزیوں پر 3 یونٹس کو جرمانہ جبکہ 7 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کردیئے

کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف خلاف ورزیوں پر 3 یونٹس کو جرمانہ جبکہ 7 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کردیئے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران ایک جنرل اسٹور میں درجہ حرارت کی نگرانی کا مناسب انتظام نہ ہونے اور نان فوڈ گریڈ رنگ کی موجودگی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔دو نان/تندور شاپس میں سرکاری مقررہ 310 گرام کے بجائے 236، 244 اور 245 گرام آٹے کا کم وزن پائے جانے پر کارروائی کی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے دیگر کاروباری مراکز کو 7 اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی SOPs پر عملدرآمد کیلئے رہنمائی فراہم کی اور بہتری کیلئے 15 روز کی مہلت دی۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

مزید خبریں