مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے زیرِ اہتمام انٹر ڈپارٹمنٹل بوائز والی بال ٹورنامنٹ،سول انجینئرنگ ٹیم انٹر ڈپارٹمنٹل نے ٹورنامنٹ جیت لیا

ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے زیرِ اہتمام انٹر ڈپارٹمنٹل بوائز والی بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا

حیدرآباد۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے زیرِ اہتمام انٹر ڈپارٹمنٹل بوائز والی بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا، جس کے فائنل میں سول انجینئرنگ کی ٹیم نے مائننگ انجینئرنگ کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل مقابلہ سول انجینئرنگ اور مائننگ انجینئرنگ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سول انجینئرنگ کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔

تقریب میں مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ پیرزادہ، ڈائریکٹر اسپورٹس عبدالفتاح کنڈھر، مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انجینئر حافظ ارشد میمن اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے طلبہ کی کھیلوں کی صلاحیتوں اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ میں صحت مند مسابقت، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 

مزید خبریں