پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان

:پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1504ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق اور1780زخمی ہوئے

لاہور۔27اگست (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1504ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق اور1780زخمی ہوئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1504ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 780افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ ایک ہزارمعمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔

ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 968ڈرائیورز،90کم عمرڈرائیور، 642مسافراور183پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق 276ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت363متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان106حادثات میں 115متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور فیصل آباد87حادثات میں 91متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

 

مزید خبریں