موریطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اسماعیل ولد الشیخ او آئی سی کے نئے سیکرٹر ی جنرل منتخب

اسلامی کانفرنس تنظیم ( او آئی سی) کے جمعرات کو جدہ میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں موریطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اسماعیل ولد الشیخ کو اتفاق رائے سے او آئی سی کا نیا سیکرٹر ی جنرل منتخب کر لیا گیا۔

ریاض۔28اگست (اے پی پی):اسلامی کانفرنس تنظیم ( او آئی سی) کے جمعرات کو جدہ میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں موریطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اسماعیل ولد الشیخ کو اتفاق رائے سے او آئی سی کا نیا سیکرٹر ی جنرل منتخب کر لیا گیا۔

ایس پی اے اسماعیل ولد الشیخ نے اپنے خطاب میں کہا ’او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر میرا انتخاب کیریئر کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ تین دہائیوں سے بین الاقوامی علاقائی اور قومی خدمات کے بعد مجھے یہ سب سے بڑا اعزاز ملا ہے۔اسماعیل ولد الشیخ، چاڈ سے تعلق رکھنے والے موجودہ سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طلہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے نومبر 2021 میں عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی پانچ سالہ مدت نومبر 2026 میں ختم ہو رہی ہے۔اس سے قبل افریقی یونین نے موریطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اسماعیل ولد الشیخ کی نامزدگی کی توثیق کی تھی۔او آئی سی میں پاکستان کے سفیر فواد شیر نے سبکدوش ہونے والے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طہ کی لگن، پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور امت مسلمہ کے لیے ان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔

مزید خبریں