بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات

نئی دہلی ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر بدھ کو سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں مسلمانوں نے بابری مسجد کے انہدام کے دن کو ”یوم غم“ کے طور پر منایا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر …

نئی دہلی ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر بدھ کو سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں مسلمانوں نے بابری مسجد کے انہدام کے دن کو ”یوم غم“ کے طور پر منایا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں 16ویں صدی کی تاریخی بابری مسجد کی 6 دسمبر 1992ءکو شہید کردیا تھا۔ تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے بعد بھارت میں مسلم کش فسادات میں ہزاروں افراد کو شہید کردیا گیا تھا۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام بھارت کے مختلف علاقوں میں یوم سیاہ منایا گیا۔

Leave a Reply