گورنر سندھ سے وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات کی ملاقات
گورنر سندھ سے وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 28 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی، فہد ہارون سمیت اہم شخصیات نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے مشکل حالات اور توانائی کے بحران کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے اقدامات کو سراہا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ مشکل حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز نے وزارتِ پیٹرولیم کے ساتھ بھرپور تعائون کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی تعمیر اگلے سال شروع ہوگی۔ پاکستان ریلوے جلد ایندھن، آٹوموبائل، منرلز اور ایل پی جی کی ترسیل بھی شروع کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ریلوے کے ذریعے روزانہ 11 ہزار ٹن کوئلہ تھر سے مین گرڈ تک منتقل کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر قونصل جنرل سعودیہ عرب، عمان، قطر اور کویت سمیت پارلیمانی سیکریٹری پیٹرولیم، وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی، مینجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی، مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹیٹ آئل، مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔








