گورنر خیبر پختونخوا کا سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

گورنر خیبر پختونخوا کا سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

پشاور۔ 30 اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

گورنر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ گورنر نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔