پاک انڈر19 کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ

پاک انڈر19 کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ

لاہور۔30اگست (اے پی پی):پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئی۔ قومی انڈر19 ٹیم لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچے گی، جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی انڈر19 ٹیموں کے درمیان ایک یوتھ ٹیسٹ اور چارون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

یوتھ ٹیسٹ2 سے5 ستمبر تک ارونڈل کاسل کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا، جبکہ چار میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز9 سے16 ستمبر تک جاری رہے گی۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ارونڈل، دوسرا گلڈ فورڈ جبکہ آخری دو میچز ورمزلے میں کھیلے جائیں گے۔