ریسکیو1122مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو1122مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ایک ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 75 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 77 مریضوں کو ریسکیو کیا۔ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق 57 میڈیکل کیسز، 9 ٹریفک حادثات، 3 آتشزدگی کے واقعات، 2 گولی لگنے کے واقعات اور 4 دیگر متفرق ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت خدمات فراہم کیں۔ریسکیو 1122 کی ریفرل سروس کے تحت 54 مریضوں کو …

مانسہرہ۔ 31 اگست (اے پی پی):ریسکیو1122مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ایک ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 75 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 77 مریضوں کو ریسکیو کیا۔ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق 57 میڈیکل کیسز، 9 ٹریفک حادثات، 3 آتشزدگی کے واقعات، 2 گولی لگنے کے واقعات اور 4 دیگر متفرق ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت خدمات فراہم کیں۔ریسکیو 1122 کی ریفرل سروس کے تحت 54 مریضوں کو ضلع کے اندر اور دیگر اضلاع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اس دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر مجموعی طور پر 4155 کالز موصول ہوئیں، جن میں 1640 معلوماتی/ڈراپ کالز اور 2440 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے مون سون سیزن کے دوران ریسکیو 1122 مانسہرہ کے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں موجودہ مون سون سیزن کے دوران مزید الرٹ، متحرک اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

انہوں نے بالخصوص ناران، کاغان اور دیگر سیاحتی علاقوں میں تعینات ریسکیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو فوری، پیشہ ورانہ اور بہترین ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس دیا جائے۔