واشنگٹن ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔وائٹ ہاوس سے اپنے براہِ راست خطاب میں، ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں ہماری پالیسیاں ناکام رہی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بیت المقدس کو …
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا
واشنگٹن ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔وائٹ ہاوس سے اپنے براہِ راست خطاب میں، ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں ہماری پالیسیاں ناکام رہی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے تمام سرکاری ادارے اور وزارتیں بیت المقدس میں ہیں۔ امریکہ خطے میں امن وسلامتی کا داعی ہے۔ بیت المقدس مسلمان، یہودی اور مسیحی مذاہب کا مقدس ترین شہر ہے۔ یہ معاملہ ایک طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ امن عمل کی راہ میں حائل رہا ہے۔صدر نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے سے مشرق وسطیٰ کے دو ریاستی حل پر کوئی اثر پڑے گا۔









