جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا پر مسافروں کی سہولت کے لیے الیکٹرانک کرایہ نامہ بورڈز نصب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا پر مسافروں کی سہولت کے لیے الیکٹرانک کرایہ نامہ بورڈز نصب کر دیے گئے ہیں

سرگودھا ۔ 31 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا پر مسافروں کی سہولت کے لیے الیکٹرانک کرایہ نامہ بورڈز نصب کر دیے گئے ہیں۔

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا ملک محمد طاہر نے بتایا کہ الیکٹرانک کرایہ نامہ بورڈز کی تنصیب کا مقصد مسافروں کو مختلف روٹس کے مقررہ کرایوں سے بروقت آگاہی فراہم کرنا اور زائد کرایہ وصولی کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔ مسافر جنرل بس اسٹینڈ پر نصب بورڈز کے ذریعے اپنے روٹ کا مقررہ کرایہ باآسانی معلوم کر سکیں گے۔

ملک محمد طاہر نے کہا کہ مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ٹرانسپورٹرز کی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو سہولت، شفافیت اور مقررہ کرایوں پر سفری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔