28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشامی صدر نے امن مذاکرات کے حوالے سے اپنا موقف مزید سخت...

شامی صدر نے امن مذاکرات کے حوالے سے اپنا موقف مزید سخت کر لیا

- Advertisement -

دمشق ۔ 8 جون(اے پی پی) شامی صدر بشارالاسد نے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جاری امن مذاکرات کے حوالے سے اپنے موقف میں مزید سختی پیدا کر لی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیے گئے پارلیمان سے اپنے خطاب میں بشارالاسد نے واضح الفاظ میں کہا کہ اقوام متحدہ کو وہ اصول بتا دیے گئے ہیں، جن کے تحت کوئی بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کو ارسال کیے گئے مکتوب کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8024

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں