صدر مملکت ممنون حسین کا ووٹروں کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد دل و جان سے یہ تسلیم کرلے کہ اس کی قسمت کا فیصلہ صرف اورصرف ووٹ کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ انتخابی نظام کو فعال، تیز رفتار اور شفاف بنانے کے علاوہ بچوں کے ذہنوں میں بھی ابتدائی عمر سے ہی ووٹ کا تقدس نقش …

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد دل و جان سے یہ تسلیم کرلے کہ اس کی قسمت کا فیصلہ صرف اورصرف ووٹ کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ انتخابی نظام کو فعال، تیز رفتار اور شفاف بنانے کے علاوہ بچوں کے ذہنوں میں بھی ابتدائی عمر سے ہی ووٹ کا تقدس نقش کردیا جائے، اس مقصد کے لئے اگر تعلیمی نصاب سے مدد لینے کی ضرورت ہو تو وہ بھی لی جائے اور معاشرتی سطح پر جن اقدامات کی ضرورت ہو وہ بھی بلا جھجھک کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو ووٹروں کے قومی دن کے حوالے سے ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ اور چیف الیکشن کمشنر بھی شریک تھے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ آج ہم ووٹروں کا قومی دن اس خوشخبری کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ہمارا انتخابی نظام جدید عہد میں داخل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون ایپلی کیشن کے افتتاح کے بعد پاکستان کا ہر ووٹر اس کی مدد سے اپنے ووٹ سے متعلق تمام تر تفصیلات سے آگاہ ہوسکے گا۔

Leave a Reply