مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ پالیسیاں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان کی واشنگٹن میں ”ٹام لانٹوس انسانی حقوق کمیشن“ کے عہدیداروں سے گفتگو

واشنگٹن ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود احمدخان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے امریکی کانگریس کے ٹام لانٹوس انسانی حقوق کمیشن کی قیادت سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واشنگٹن میں کیپٹل ہل کے دورہ کے …

واشنگٹن ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود احمدخان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے امریکی کانگریس کے ٹام لانٹوس انسانی حقوق کمیشن کی قیادت سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واشنگٹن میں کیپٹل ہل کے دورہ کے دوران صدر آزاد جموں کشمیر کا ڈیموکریٹک پارٹی کے کانگریس مین اور ٹام لانٹوس انسانی حقوق کمیشن کے کوچیئرجم مکگووون نے استقبال کیا۔ سردار مسعود خان نے کمیشن کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں کھلے عام دہشت گردی و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی برادری کو فکر مند ہونا چاہیے، اور خطے کے امن و سلامتی کےلئے موثر طور پر اقدامات اٹھانے چاہیے۔

Leave a Reply