ہل سٹی نے جرمن فارورڈ الیاس انسا کو یونین برلن سے 5 سالہ معاہدے پر سائن کر لیا

ہل سٹی نے جرمن فارورڈ الیاس انسا کو یونین برلن سے 5 سالہ معاہدے پر سائن کر لیا

لندن۔1ستمبر (اے پی پی):ہل سٹی نے بنڈس لیگا کلب یونین برلن کے جرمن فارورڈ الیاس انسا کو 5 سالہ معاہدے پر سائن کرلیا ہے۔بی بی سی کے مطابق جرمنی کی انڈر 21 ٹیم کے کھلاڑی الیاس انسا کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ہل سٹی نے مبینہ طور پر 1کروڑ 50 لاکھ یورو ادا کیے ہیں،

جبکہ معاہدے میں مزید 1کروڑ20لاکھ یورو اضافی رقم کی شرائط بھی شامل ہیں۔22 سال کے ہونے والے الیاس انسا ہل سٹی کی رواں موسم گرما میں 13ویں نئی شمولیت ہیں۔ ہل سٹی نے 9 سال بعد پریمیئر لیگ میں واپسی کے بعد اپنے ابتدائی 2 میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیزن کا شاندار آغاز کیا ہے۔

الیاس انسا نے کہا کہ پریمیئر لیگ میں کھیلنا ان کا خواب تھا اور اتنے بڑے کلب کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔6 فٹ 4 انچ قد رکھنے والے الیاس انسا نے گزشتہ سیزن میں یونین برلن کی جانب سے تمام مقابلوں میں 36 میچز کھیلے اور 5 گول کیے۔

ہل سٹی کی جانب سے ایورٹن کے مڈفیلڈر ٹم ایروگبونم کو بھی سائن کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے لیے کلب نے 2کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ کے پیکیج پر اتفاق کرلیا ہے۔