اسلام آباد میں قومی میوزیم کی تعمیر کے لئے قطعہ زمین اور مالی وسائل فراہم کردئیے گئے ہیں، عرفان صدیقی آئندہ برس کے آغاز میں میوزیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی میوزیم …
اسلام آباد میں قومی میوزیم کی تعمیر کے لئے قطعہ زمین اور مالی وسائل فراہم کردئیے گئے ہیں، عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد میں قومی میوزیم کی تعمیر کے لئے قطعہ زمین اور مالی وسائل فراہم کردئیے گئے ہیں، عرفان صدیقی
آئندہ برس کے آغاز میں میوزیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ
اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی میوزیم کی تعمیر کے لئے قطعہ زمین اور مالی وسائل فراہم کردئیے گئے ہیں اور آئندہ برس کے آغاز میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔ یہ اعلان انہوں نے جمعرات کو جشن آزادی کی 70سالہ تقریبات کے تسلسل میں” پاکستان کا ثقافتی ورثہ “کے عنوان سے منعقدہ نوادارات کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارہ ’ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اینڈمیوزیمز‘ کے زیراہتمام نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بین الاقوامی معیار کا نیشنل میوزیم ساڑھے تین ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا۔ اس مقصد کے لئے حکومت نے ضروری وسائل بھی فراہم کردئیے ہیں جس کے بعد اب اس قومی منصوبے پر کام کا آغاز آئندہ سال ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں قومی میوزیم کی ضرورت ایک عرصہ سے محسوس کی جارہی تھی۔ دنیا کے تمام ممالک کے دارالحکومتوں میں میوزیمز ہوتے ہیں جن کے ذریعے دنیا بھر سے آنے والے لوگ وہاں کی تہذیب اور ثقافت سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔ یہ مختلف معاشروں کے درمیان مکالمے، مذاکرے اور ہم آہنگی میں بھی اہم کردار اداکرتے ہیں۔ نوجوانوں کی تربیت اور انہیں ماضی سے روشناس کرانے کا ایک بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔








