پاکستان امریکا کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی سختی سے مذمت کرتا ہے ، صدر ممنون حسین

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ اس سے خطے کے امن اور استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔صدر مملکت نے یہ بات جمعرات کو قومی ووٹرڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ …

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ اس سے خطے کے امن اور استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔صدر مملکت نے یہ بات جمعرات کو قومی ووٹرڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر مملکت برائے انسانی حقوق عثمان ابراہیم ،اراکین پارلیمنٹ اور سفارت کاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کا سربراہ اجلاس یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے پر سخت موقف اختیار کرے گا۔ انہوں نے ترک صدررجب طیب اردوان کی جانب سے اسلامی کانفرنس تنظیم کا سربراہ اجلاس بلانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ امت مسلمہ اس واقعے کا سخت نوٹس لے گی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کی ہر عالمی فورم پر مذمت کی جائے گی۔

Leave a Reply