پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے

پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔

لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب ،جہلم ،راوی اور ستلج میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہا ئونارمل ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا اور کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،کالا باغ میں پانی کا بہائو 3 لاکھ 21 ہزار کیوسک اور تربیلا میں 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔ نالہ پلکھو اور دیگر نالوں میں پانی کا بہا ئونارمل سطح پر ہے۔ دریائے راوی کے اہم ملحقہ نالہ ڈیک میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،نالہ ڈیگ میں پانی کا اخراج 15 ہزار 500 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 77 فیصد بھر چکا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دریائوں ،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں اور بچوں کو دریائوں اور ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔

مزید خبریں