اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد نے ڈی ایس بی اور لیویز کے ساتھ رات 9 بجے بٹخیلہ بالا کے پیچھے پہاڑی پر قائم آئس ڈیلرز کے ڈیرے پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
بٹخیلہ: اے سی شکیل احمد کا آئس ڈیلرز کے ڈیرے پر چھاپہ ، 3 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
ملاکنڈ ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد نے ڈی ایس بی اور لیویز کے ساتھ رات 9 بجے بٹخیلہ بالا کے پیچھے پہاڑی پر قائم آئس ڈیلرز کے ڈیرے پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
چھاپے میں "آئس کنگ” سلیم، سجاد اور طاہر سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جبکہ کئی ملزمان فرار ہو گئے۔ ڈیرے کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ اے سی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے مولانا جاوید سے منشیات کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کر دیا گیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ بٹخیلہ کو آئس کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔







