چیچہ وطنی: ریسکیو 1122 ساہیوال نے اگست2026 میں 9857 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ریسکیو 1122 ساہیوال کو اگست 2026 کے دوران43875کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے9857ایمرجنسی کالز تھیں۔جبکہ34015غیر متعلقہ کالز تھیں۔

چیچہ وطنی۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ساہیوال کو اگست 2026 کے دوران43875کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے9857ایمرجنسی کالز تھیں۔جبکہ34015غیر متعلقہ کالز تھیں۔

جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر10216مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیو1122 ساہیوال نے جن9857ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ1221، میڈیکل ایمرجنسیز7596، آگ لگنے کے واقعات38، کرائم کال199، ڈوبنے کے واقعات06اور796 متفرق واقعات شامل ہیں. 174لوگ جاں بحق ہوئے۔ جبکہ5996 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ اگست میں 6144ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا 5146 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 1389مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔

ریسکیو 1122 ساہیوال نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت اگست کے مہینہ میں 305 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا۔جن میں سے 57کو لاہور اور248کو ڈویژن ساہیوال کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ساہیوال عوام کی خدمت کے لیے دن رات سر گرم عمل ہے تمام ریسکیورز پورے جذبہ حب الوطنی سے اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر کریں۔ اور ایمرجنسی کی صورت میں کم سے کم رسپانس ٹائم میں سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچنے کی کوشش کریں۔\378

مزید خبریں