پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں طوبی حسن اور نشرہ سندھو نے کہا ہے کہ لو سکورنگ میچ میں بولرز کے لیے ایک ہی جگہ پر مسلسل گیند کرنا ضروری ہوتا ہے، پچ سے بھی مدد مل رہی تھی۔
لو سکورنگ میچ میں بولرز کے لیے ایک ہی جگہ پر مسلسل گیند کرنا ضروری ہوتا ہے،طوبی حسن

مزید خبریں
لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں طوبی حسن اور نشرہ سندھو نے کہا ہے کہ لو سکورنگ میچ میں بولرز کے لیے ایک ہی جگہ پر مسلسل گیند کرنا ضروری ہوتا ہے، پچ سے بھی مدد مل رہی تھی۔
پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے نشرہ سندھو نے کہا کہ میرا کوئی خاص پلان نہیں تھا، چیزوں کو سادہ رکھا، پچ سے کافی مدد مل رہی تھی، پچ پر ایک طرح کا باونس نہیں تھا، اس لیے اسی کے مطابق بولنگ کی، اپنے سپیل میں کچھ زیادہ مختلف کرنے کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ایسی پچز پر ایک ہی جگہ بال کرنا بہت ضروری ہوتا ہے، باقی مدد پچ سے مل جاتی ہے۔ ایسی پچ پر اچھے حریف کے خلاف 140 رنز بنائیں تو ہمارے پاس ایسے سپنرز ہیں کہ ہمیں فائدہ ہوگا۔ ایسی پچز پر تسلسل کے ساتھ بولنگ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
طوبی حسن نے کہا کہ یہ لو سکورنگ میچ تھا، اس لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ ایک ہی جگہ پر بال کرنا تھیں، میرا بھی یہی سادہ سا پلان تھا کہ وکٹوں میں بال کروں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ میچ کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں اور آئندہ میچ سے پہلے اپنی غلطیوں کو مزید کم کرنا ہے تاکہ بہتر کھیلیں، کوشش ہوگی کہ تسلسل برقرار رکھوں اور آئندہ میچ میں کم رنز دوں۔طوبی حسن نے اپنی بیٹنگ کے حوالے سے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ کو بہت انجوائے کرتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ بیٹنگ میں بھی اچھا کروں۔








