مانسہرہ، ٹریفک پولیس کا کالے شیشوں و غیر قانونی موڈیفیکیشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

مانسہرہ، ٹریفک پولیس کا کالے شیشوں و غیر قانونی موڈیفیکیشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

مانسہرہ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ٹریفک پولیس مانسہرہ کا ضلع بھر میں کالے شیشوں اور گاڑیوں میں کی جانے والی غیر قانونی موڈیفیکیشن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ٹریفک پولیس مانسہرہ کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران شیشوں پر غیر قانونی کالے پیپر لگانے والی گاڑیوں، پولیس مونوگرام، غیر مجاز فلیشر لائٹس نصب کرنے والی یا دیگر غیر قانونی موڈیفیکیشن کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ٹریفک پولیس مانسہرہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی گاڑی کو غیر قانونی طریقے سے موڈیفائی کرنے سے گریز کریں۔ کالی شیشے، غیر مجاز فلیشر لائٹس اور دیگر غیر قانونی تبدیلیاں نہ صرف آپ کی اپنی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں بلکہ سڑک پر چلنے والے دیگر شہریوں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ قانون کی پاسداری کریں، اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں۔