ریسکیو 1122ملتان نے ماہ اگست کے دوران13717 ایمرجنسیز پر ریسپانس کر کے 14021افرادکو طبی امداد فراہم کیں

ریسکیو 1122ملتان نے ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ریسکیو 1122نے 13717 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرکے 14021 افراد کو طبی امداد فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 ملتان نے محفوظ معاشرہ کے قیام کے لیے گزشتہ ماہ اگست 13717 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 14021 متاثرین کو ریسکیو کیا جس کا اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ سے کم رہا۔

ملتان۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122ملتان نے ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ریسکیو 1122نے 13717 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرکے 14021 افراد کو طبی امداد فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 ملتان نے محفوظ معاشرہ کے قیام کے لیے گزشتہ ماہ اگست 13717 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 14021 متاثرین کو ریسکیو کیا جس کا اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ سے کم رہا۔

ریسکیو 1122 نے ماہ اگست میں 2815 روڈ ٹریفک حادثات، 75 آگ لگنے کے واقعات، 333 لڑائی جھگڑے (کرائم) کی ایمرجنسیز، 7 عمارت منہدم ہونے کے واقعات اور 8196 میڈیکل ایمرجنسیز، جن میں دل کا دورہ، سانس کے مریض، گائنی اور دیگر طبی ایمرجنسیز پر بروقت ریلیف فراہم کیا۔ ان تمام 13717 ایمرجنسیز میں 5620 متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 7206 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹر حسین میاں نے بتایا کہ روڈ ٹریفک حادثات میں 15متاثرین جانبر نہ ہو سکے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 678 مریضوں کو بہتر علاج کے لیے ڈاکٹروں کی ہدایات پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال محفوظ طریقے سے منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں ریسکیو 1122 ملتان نے خدمتِ انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 52 جانوروں کو بھی ریسکیو کرکے طبی امداد فراہم کی۔

مزید خبریں