گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پنک ربن پاکستان کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آفتاب کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی، بروقت تشخیص،احتیاطی تدابیر اورعلاج کی سہولیات کی فراہمی کےحوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا سے پنک ربن پاکستان کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پنک ربن پاکستان کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آفتاب کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی، بروقت تشخیص،احتیاطی تدابیر اورعلاج کی سہولیات کی فراہمی کےحوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے بریسٹ کینسر کے خلاف پنک ربن پاکستان کی طویل عرصے سے جاری آگاہی مہم اور خواتین کو بروقت تشخیص کی اہمیت سے روشناس کرانے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی صحت اورخصوصاً بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
عمر آفتاب نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو پنک ربن پاکستان کے مختلف پروگرامز اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں گورنر ہائوس پشاور میں پنک ربن کی جانب سےتقریب کے انعقاد اور اس میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی خصوصی شرکت کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی۔








