ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ ،زخمی پولیس افسران کی عیادت کی

ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کر کے گزشتہ روز نادرن بائی پاس پر پولیس پارٹی پر ہونے والے حملے میں زیرِ علاج پولیس افسران کی عیادت کی

پشاور۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کر کے گزشتہ روز نادرن بائی پاس پر پولیس پارٹی پر ہونے والے حملے میں زیرِ علاج پولیس افسران کی عیادت کی ۔

بدھ کو ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فرخان خان نے زخمی پولیس افسران کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

 

مزید خبریں