ارکان قومی اسمبلی کی امریکی صدر کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی مذمت

اسلام آباد۔ 7 دسمبر (اے پی پی) ارکان قومی اسمبلی نے امریکی صدر کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، مسلمان ممالک کو متحد ہو کر امریکہ کو جواب دینا چاہیے‘ تمام مسلمان ممالک امریکہ …

اسلام آباد۔ 7 دسمبر (اے پی پی) ارکان قومی اسمبلی نے امریکی صدر کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، مسلمان ممالک کو متحد ہو کر امریکہ کو جواب دینا چاہیے‘ تمام مسلمان ممالک امریکہ کے سفراءکو نکال دیں‘ چین‘ روس‘ یورپی یونین اور دیگر ممالک کی طرف سے امریکی فیصلے کے خلاف ردعمل قابل تعریف ہے، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں سب سے بڑی ریاستی دہشتگردی ہو رہی ہے، امریکی صدر کا فیصلہ تیسری جنگ عظیم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے‘ امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جائے‘ مسلمان ممالک امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کردیں‘ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر قائدانہ کردار ادا کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف قرارداد کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply