پہلی مین ہارڈٹ گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ پی ٹی ایف کمپلیکس میں جاری، محمد حسن عثمانی نے آٹھویں سیڈ ابوبکر طلحہ کو بڑے اپ سیٹ میں شکست دے دی
پہلی مین ہارڈٹ گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ پی ٹی ایف کمپلیکس میں جاری، محمد حسن عثمانی نے آٹھویں سیڈ ابوبکر طلحہ کو بڑے اپ سیٹ میں شکست دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):پہلی مین ہارڈٹ گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری ہے جہاں ملک کے صف اول کے کھلاڑی اس معتبر گریڈ اے پلس قومی رینکنگ ایونٹ میں اعزاز حاصل کرنے کے لیے مدمقابل ہیں۔دن کا سب سے بڑا اپ سیٹ مینز سنگلز مقابلوں میں سامنے آیا جہاں ابھرتے ہوئے جونیئر کھلاڑی محمد حسن عثمانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھویں سیڈ ابوبکر طلحہ کو سخت مقابلے کے بعد تین سیٹس میں شکست دے دی۔حسن عثمانی نے پورے میچ کے دوران بہترین اعصاب، عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کیا اور بالآخر تجربہ کار ابوبکر طلحہ کو 6-4، 2-6، 6-4 سے شکست دے کر یادگار کامیابی حاصل کی۔نوجوان کھلاڑی کی اس شاندار کارکردگی نے پاکستان میں ٹینس کے اگلے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ابھرنے کو مزید اجاگر کیا ہے۔
اس اہم کامیابی کے بعد حسن عثمانی کا اعتماد بلند ہے اور اب اگلے رائونڈ میں ان کا مقابلہ محمد شعیب سے ہوگا۔نتائج مردوں کے سنگلز مین ڈرا کے دوسرے رائونڈ میں محمد حسن عثمانی نے ابوبکر طلحہ کو 6-4، 2-6، 6-4 سے شکست دی۔سمیع زیب خان نے حمزہ عاصم کو 7-6(1)، 6-1 سے شکست دی۔ برکت اللہ نے عبدالباسط کو 6-4، 4-6، 6-2 سے شکست دی۔احمد نائل قریشی نے محمد حزیق عاصم کو 6-7(2)، 6-2، 6-2 سے شکست دی۔عقیل خان نے محمد حذیفہ خان کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔مدثر مرتضیٰ نے شہریار انیس کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔محمد شعیب نے جابر علی کو 6-0، 6-1 سے شکست دی۔مزمل مرتضیٰ نے ثاقب حیات کو 6-1، 6-3 سے شکست دی۔خواتین کے سنگلز، مین ڈرا، دوسرے رائونڈ میں خدیجہ خلیل نے ماہ رخ ساجد کو 6-1 سے شکست دی (ریٹائرڈ)۔ رومیصہ مالی نے زائرہ ذکا کو 6-0، 6-1 سے شکست دی۔ماہین آفتاب قریشی نے زارا خان کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔حاجرہ سہیل نے ماہین زہرا کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔
اشنا سہیل نے اریم سلمان کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔بوائز انڈر 18 سنگلز، مین ڈرا، دوسرے راؤنڈ میں محمد یحییٰ نے احمد حسین کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔شیان آفریدی نے حمزہ حسین کو 6-1، 6-1 سے شکست دی۔انعام قادر نے محمد حسن کو 6-4، 6-2 سے شکست دی۔رازق سلطان نے احمد افضل کو 6-1، 6-1 سے شکست دی۔عبدالباسط نے محمد ریان خلیل کو 3-6، 6-2، 3-0 سے شکست دی (ریٹائرڈ)۔محمد معاذ نے عمر علی کو 7-6(3)، 6-2 سے شکست دی۔محمد حزیق عاصم نے احمد فرید کو 6-1، 6-0 سے شکست دی۔
حسن عثمانی نے ثاقب علی کو 6-1، 6-0 سے شکست دی۔بوائز انڈر 14 سنگلز، مین ڈرا، دوسرے رائونڈ میں سالار خان نے مصطفیٰ سعود کو 5-4(4)، 4-2 سے شکست دی۔ محمد ایان نے حسن کو 4-0، 4-0 سے شکست دی۔محمد فیضان نے ریان عمر کو 4-1، 4-1 سے شکست دی۔مجید علی نے ہاشر عدیل کو 4-0، 4-0 سے شکست دی۔شیان آفریدی نے احمد فرید کو 5-4(4)، 4-1 سے شکست دی۔بہروز میمون نے محمد زلان خلیل کو 1-4، 5-3، 4-2 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 12 سنگلز، مین ڈرا، دوسرے رائونڈ میں محمد ابراہیم گل نے ارحم خان کو 4-0، 4-2 سے شکست دی۔







