اوگرا کا جمعرات کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (جمعرات) کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (جمعرات) کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 2 روہے 29 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (بدھ) رات 12 بجے سے ہوگا۔