سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن ساجد حسین گوندل نے فرائض میں غفلت اور حفاظتی آلات و ٹولز کی ناقص حالت پرچار ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں
فرائض میں غفلت ، حفاظتی ضوابط پر عدم عملدرآمد پر چار میپکو ملازمین معطل

مزید خبریں
ملتان۔ 02 ستمبر (اے پی پی):سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن ساجد حسین گوندل نے فرائض میں غفلت اور حفاظتی آلات و ٹولز کی ناقص حالت پرچار ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ میپکو ترجمان کے مطابق میپکو ریجن کی مختلف سب ڈویژنوں میں ٹی اینڈ پی اور پی پی ای کی پریڈ،معائنہ کیا گیا جس کے دوران بعض ملازمین کے ورکنگ ٹولز اور حفاظتی دستانے انتہائی خراب اور غیر محفوظ حالت میں پائے گئے۔
ملتان سرکل سے معطل ہونے والے ملازمین میں علی پور سادات سب ڈویژن شجاع آباد کے لائن مین گریڈ سیکنڈ شاہد اقبال، جلال پور پیروالہ سب ڈویژن کے لائن مین گریڈ سیکنڈ محمد اشفاق، منصف علی جبکہ گلگشت سب ڈویژن کے میٹر ریڈرمحمد ندیم شامل ہیں۔ ان تمام ملازمین کو فوری طور پر معطل کرکے متعلقہ جنرل سیکشنز کے ساتھ اٹیچ کیا گیا ہے جہاں وہ روزانہ حاضری لگائیں گے۔






