میپکو کا 3اور4ستمبر کوبجلی بندش کا شیڈول جاری

میپکوترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں فیڈرز کی تقسیم و مرمتی کام،سڑکوں کی کشادگی، کھمبوں کی درستگی و تنصیب، ہائی ٹینشن و لوٹینشن لائنوں کی منتقلی

ملتان۔ 02 ستمبر (اے پی پی):میپکوترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں فیڈرز کی تقسیم و مرمتی کام،سڑکوں کی کشادگی، کھمبوں کی درستگی و تنصیب، ہائی ٹینشن و لوٹینشن لائنوں کی منتقلی، ایل ٹی سکیموں کی بروقت تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے3اور4ستمبر2026کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔

اس بندش سے 3اور4ستمبر کو ملتان سرکل کے11KVعید گاہ،آفیسرز کالونی اورحسین آگاہی فیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،4ستمبر کو بہاولپور سرکل کے11KVالرحمٰن،بدر الدین،بندرہ پلی،شاہدرہ،ماڈل ٹاون سی،کالج روڈ1،2،حاجی اشرف،شادمان سٹی،سنٹرل جیل بہاولپور،الائیڈ سالونٹ پلانٹ،بدر شیراور بغداد فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے نو بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔