اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) پا ک بحریہ نے کثیر القومی مشترکہ ٹاسک فورس150 (CTF-150)کی قیادت رائل آسٹریلین نیوی کے سپر د کردی ہے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب بحرین میں واقع کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی جس کے دوران پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے کثیر القومی مشترکہ ٹاسک فورس150 ( CTF-150کی کمانڈ رائل آسٹریلین نیوی کے …
پا ک بحریہ نے کثیر القومی مشترکہ ٹاسک فورس150 کی قیادت رائل آسٹریلین نیوی کے سپر د کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) پا ک بحریہ نے کثیر القومی مشترکہ ٹاسک فورس150 (CTF-150)کی قیادت رائل آسٹریلین نیوی کے سپر د کردی ہے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب بحرین میں واقع کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی جس کے دوران پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے کثیر القومی مشترکہ ٹاسک فورس150 ( CTF-150کی کمانڈ رائل آسٹریلین نیوی کے کموڈور میلکم کے ایم وائز کے سپرد کر دی۔ تقریب کی صدارت امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے سربراہ اور کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل جان اکیلینو نے کی۔ تقریب میں رکن ممالک کی اعلیٰ فوجی اور سول شخصیات نے شرکت کی۔








