قائداعظم یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی)نے 12 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دینے کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کی زیر صدارت اے ایس آر بی کے 397ویں اجلاس میں دی گئی
قائداعظم یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے 12 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دینے کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی)نے 12 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دینے کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کی زیر صدارت اے ایس آر بی کے 397ویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز، رجسٹرار اور سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات اور اداروں کے بورڈز آف سٹڈیز کی جانب سے پیش کی جانے والی پی ایچ ڈی کی تشخیصی رپورٹس اور سفارشات سمیت متعدد تعلیمی اور تحقیقی امور کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ نے یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر، معیار اور پیداواری صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا۔
پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے لیے منظور ہونے والے سکالرز میں شعبہ کیمسٹری کے شفیق الرحمان اور عابد حسین خان، شعبہ ریاضی کے مدثر قمر، شعبہ شماریات کی حنا ناز اور رضوان فاروق، شعبہ طبیعیات کے محمد ندیم احمد، شعبہ مائیکرو بایالوجی کی اسما ربانی سدوزئی، شعبہ فارمیسی کے محمد ابرار خان، شعبہ حیاتی کیمیا کے کفایت اللہ، شعبہ حیاتیاتی ٹیکنالوجی کی انیسہ عندلیب اور شعبہ حیوانیات کے وقار یونس اور طیبہ شان شامل ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے پی ایچ ڈی سکالرز کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت، ثابت قدمی اور تحقیق سے وابستگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹریٹ کی تعلیم کی تکمیل سکالرز کی علمی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے اعلیٰ معیار کی تحقیق، جدید علمی سرگرمیوں اور تعلیمی فضیلت کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔








