گوجرانوالہ،خواندگی کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے،ڈائریکٹر تعلقات عامہ

ڈی او لٹریسی لٹریسی گوجرانوالہ مس فوزیہ زریں نے انٹر نیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منورحسین سے ایک ملاققات میں لٹریسی ڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

گوجرانوالہ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ڈی او لٹریسی لٹریسی گوجرانوالہ مس فوزیہ زریں نے انٹر نیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منورحسین سے ایک ملاققات میں لٹریسی ڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواندگی کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔

تعلیم اور بنیادی خواندگی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، جبکہ ہر فرد تک تعلیم کی رسائی یقینی بنا کر ہی معاشرے سے جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ لٹریسی ڈے ہمیں اس عزم کی یاد دہانی کراتا ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے خصوصاً بچوں، خواتین اور محروم طبقات کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

 

مزید خبریں