اسسٹنٹ ڈائریکٹرانوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی گوادر کا مختلف فش فیکٹریوں کا دورہ

انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی گوادر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واحد بخش بلوچ نے مختلف فش فیکٹریوں کا دورہ کرکے ماحولیاتی صورتحال، صفائی اور فضلے کے انتظامات کاجائزہ لیا

کوئٹہ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی گوادر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واحد بخش بلوچ نے مختلف فش فیکٹریوں کا دورہ کرکے ماحولیاتی صورتحال، صفائی اور فضلے کے انتظامات کاجائزہ لیا ۔

اس موقع پر انہوں نے فش فیکٹریوں کے منتظمین پر زور دیا کہ ماحولیاتی تحفظ، صفائی اور صحت کے مقررہ اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ صنعتی فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

اس موقع پر ریسرچ آفیسر عبدالوھاب، انسپکٹر دوشمبے بلوچ اور اسسٹنٹ انسپکٹر جنید بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

مزید خبریں