اوگرا کا جمعہ کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اوگرا کا جمعہ کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے (کل )جمعہ کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 2 روپے 84 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 349 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔