امریکی صدر نے ایڈم ٹیل کو قائم مقام سیکرٹری آف دی آرمی نامزدکر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فوج کے شعبۂ سول ورکس کے موجودہ اسسٹنٹ سیکرٹری ایڈم ٹیل، قائم مقام سیکرٹری آف دی آرمی کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

واشنگٹن ۔4ستمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فوج کے شعبۂ سول ورکس کے موجودہ اسسٹنٹ سیکرٹری ایڈم ٹیل، قائم مقام سیکرٹری آف دی آرمی کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

شنہوا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ موجودہ اسسٹنٹ سیکرٹری آف دی آرمی فار سول ورکس ایڈم ٹیل فوری طور پر قائم مقام سیکرٹری آف دی آرمی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے‘‘۔وال سٹریٹ جرنل اور دیگر امریکی میڈیا اداروں نے پیر کورپورٹ کیا تھا کہ امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

یہ پیش رفت وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد سامنے آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈین ڈرسکول اور وزیرِ دفاع کے درمیان فوج کی سمت کے حوالے سےخصوصاً فوج کے متعدد اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کے معاملے پر اختلافات تھے۔ توقع ہے کہ ڈین ڈرسکول آنے والے دنوں میں پینٹاگون سے رخصت ہو جائیں گے۔سیکرٹری آف دی آرمی کے عہدے کے لیے سینیٹ کی منظوری ضروری ہوتی ہے، لیکن قائم مقام سیکرٹری عام طور پر سینیٹ کی منظوری کے بغیر عارضی طور پر اس عہدے پر خدمات انجام دے سکتا ہے۔