اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ سارک چارٹر کے مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ سارک کا خطہ بے پناہ قدرتی وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ہے، باہمی روابط اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ان وسائل کو خطے کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار …
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا دفتر خارجہ کے زیر اہتمام سارک چارٹر ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب رکن ممالک کے درمیان غربت کے خاتمے، توانائی، اقتصادی ترقی، انفرا سٹکچر اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے، صدر سارک چیمبر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ سارک چارٹر کے مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ سارک کا خطہ بے پناہ قدرتی وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ہے، باہمی روابط اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ان وسائل کو خطے کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ کے زیر اہتمام سارک چارٹر ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سارک ملکوں کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سارک رکن ملکوں کے میں مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں تاہم انہیں باہمی روابط سے خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔








