جمعتہ المبارک ،لاہور پولیس کا شہر بھر میں جامع سکیورٹی پلان موثر انداز میں نافذ

لاہور پولیس نےجمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں جامع سکیورٹی پلان موثر انداز میں نافذ کر دیا۔ پولیس کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر سکیورٹی انتظامات مکمل کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹیاں سنبھال لیں۔

لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):لاہور پولیس نےجمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں جامع سکیورٹی پلان موثر انداز میں نافذ کر دیا۔ پولیس کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر سکیورٹی انتظامات مکمل کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹیاں سنبھال لیں۔

کھلے مقامات پر منعقد ہونے والے جمعہ اجتماعات کو بھی سکیورٹی پلان میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اہم مساجد، عبادت گاہوں اور حساس مقامات پر پولیس کی موثر نگرانی جاری ہے۔نماز جمعہ کے دوران مساجد اور عبادت گاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی اور چیکنگ کا موثر نظام فعال رکھا گیا ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن عبادت کا ماحول یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ پرامن عبادت کا ماحول یقینی بنانا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے، لاہور پولیس امن و امان کے قیام کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد،حرکات اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔