تھانہ صدر دریا خان پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 3 اشتہاری گرفتارلرلیئے۔
دریاخان،پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 اشتہاری گرفتار
دریاخان۔ 04 ستمبر (اے پی پی):تھانہ صدر دریا خان پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 3 اشتہاری گرفتارلرلیئے۔
تھانہ صدر دریا خان پولیس نے جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر دریا خان ملک محمد بخش سب انسپکٹر کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 700/24 میں مطلوب ملزم عمر فاروق ولد صوبہ خان، مقدمہ نمبر 229/21 میں مطلوب ملزم محمد شہزاد جبکہ مقدمہ نمبر 370/23 بجرم 376 میں مطلوب ملزم عمر فاروق ولد گلزار کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لے لیا۔گرفتار ملزمان کافی عرصہ سے پولیس کو مطلوب اور روپوش تھے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہےعلاوہ ازیں تھانہ صدر دریا خان پولیس نے پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرکے حسبِ ضابطہ کارروائی عمل میں لائی۔









