سیالکوٹ یونیورسٹی میں اکیڈمک ایکسیلنس جدید تحقیقی طریقہ کار پر ریسرچ ورکشاپ

سیالکوٹ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز شعبہ بزنس کے زیر اہتمام فیکلٹی ممبران، پی ایچ ڈی سکالرز ، ریسرچ طلبہ کی تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ علمی معیار بہتر بنانے کے لیے ’’اکیڈمک ایکسیلنس اینڈ ایڈوانسڈ ریسرچ میتھڈولوجیز‘‘ کے موضوع پر ریسرچ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

سیالکوٹ ۔04 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز شعبہ بزنس کے زیر اہتمام فیکلٹی ممبران، پی ایچ ڈی سکالرز ، ریسرچ طلبہ کی تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ علمی معیار بہتر بنانے کے لیے ’’اکیڈمک ایکسیلنس اینڈ ایڈوانسڈ ریسرچ میتھڈولوجیز‘‘ کے موضوع پر ریسرچ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کے مقرر معروف عالمی محقق چین کے بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز تھے، جنہوں نے ہائی امپیکٹ جرنلز میں تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت، پائیدار ترقی، معاشیات، فنانس جدید تحقیقی طریقہ کار کے حوالے سے شرکاءکو مفید معلومات عملی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے موثر تحقیق، معیاری علمی کام کامیاب اکیڈمک کیریئر کے حوالے سے اپنے وسیع تجربات سے بھی آگاہ کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز کا H-index 175 جبکہ ان کے تحقیقی کام کو ایک لاکھ دو ہزار سے زائد مرتبہ cite کیا جا چکا ہے۔اس موقع پر شعبہ بزنس کی سربراہ ڈاکٹر شمیم اختر نے کہا کہ شعبہ معیاری تحقیق کے فروغ اور فیکلٹی و سکالرز کو بین الاقوامی سطح کے ماہرین سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ورکشاپ میں فیکلٹی ممبران، پی ایچ ڈی سکالرز، ریسرچ طلبہ نے شرکت کی ،تحقیقی امور پر سوالات و تبادلہ خیال کیا۔ شرکا نے ورکشاپ کو تحقیقی استعداد میں اضافے، علمی تعاون پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مفید قرار دیا۔