مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ ڈاکٹر شاہد یعقوب نے واسا سیالکوٹ کے دفتر میں اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا
سیالکوٹ۔ 04 ستمبر (اے پی پی):مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ ڈاکٹر شاہد یعقوب نے واسا سیالکوٹ کے دفتر میں اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ سلمان نثار سے ملاقات کی اور ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، نکاسیٔ آب کے نظام اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ایم ڈی واسا نے ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، شہریوں کے مسائل کے بروقت ازالے اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔









