قائم مقام صدر کا قلات میں فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

قائم مقام صدر کا قلات میں فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے قلات میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے ٹھکانےکی نشاندہی کر کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق قائم مقام صدر نے قلات میں دوران کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد ٹھکانے میں بارودی مواد کے ذخیرے کو تباہ کرنے پر بھی سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر صوبہ بلوچستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے ناسور کے جڑ سے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھرپور شدت سے جاری رہیں گی۔