آئی جی پنجاب عبدالکریم کے وژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 50ویں بیچ کا اختتام ہوگیا
پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 50ویں بیچ کا اختتام

مزید خبریں
راولپنڈی ۔4ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم کے وژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 50ویں بیچ کا اختتام ہوگیا، دو ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی جبکہ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ترجمان کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کے دوران سینئر پولیس افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں کے بارے میں لیکچرز دیئے۔
شرکاء کو پولیس اسٹیشن ورکنگ، پولیس خدمت مرکز، فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس، ٹریفک پولیس، قانونی اور عدالتی کارروائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء و طالبات نے سپیشل انیشٹو پولیس اسٹیشنز، پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اور لیگل برانچ کا دورہ بھی کیا تاکہ انہیں پولیسنگ کے عملی امور سے آگاہی حاصل ہو۔پروگرام کا مقصد شہریوں، بالخصوص نوجوان طلباء و طالبات کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، منشیات کے تدارک اور کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور انہیں پولیس آگاہی مہم کا حصہ بنانا ہے۔
نوجوان نسل پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین نے فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام میں شریک طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔








