اے این ایف کی کارروائی، افغانستان میں قائم بین الاقوامی منشیات سمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، افغان سرغنہ اور مقامی سہولت کار گرفتار

اے این ایف کی کارروائی، افغانستان میں قائم بین الاقوامی منشیات سمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، افغان سرغنہ اور مقامی سہولت کار گرفتار

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):اینٹی نار کوٹکس فورس (اے این ایف ) نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے افغانستان میں قائم بین الاقوامی منشیات سمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کر تے ہوئے کراچی پورٹ پر کنٹینر سے 200 کلوگرام آئس برآمد کرکے افغان سرغنہ احسان اللہ اور مقامی سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف نے کہا ہے کہ افغان سرغنہ سے تحقیقات کے دوران کولمبو بھیجی گئی منشیات کی اہم معلومات حاصل ہوئیں۔

اے این ایف نے قابلِ عمل انٹیلی جنس سری لنکن حکام اور امریکی ادارے ڈی ای اے سے بروقت شیئر کی۔ مشترکہ کارروائی میں کولمبو پورٹ پر تولیوں میں چھپائی گئی 471 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ کراچی اور کولمبو پورٹس سے افغان نیٹ ورک سے منسلک مجموعی طور پر 671 کلوگرام آئس ضبط کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان ساختہ منشیات سے متاثرہ ریاست ہے۔سری لنکن حکام اور امریکی ڈی ای اے نے اے این ایف کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور موثر تعاون کو باضابطہ طور پر سراہا۔کارروائی بین الاقوامی منشیات سمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی انٹیلی جنس صلاحیت اور عالمی تعاون کی موثر عکاس ہے۔

مزید خبریں