مردان پولیس کی کارروائی،11 ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد
مردان پولیس کی کارروائی،11 ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 04 ستمبر (اے پی پی):مردان پولیس نے جمعہ کے روز کا میاب کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات و اسلحہ برآمد کر لیا۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں تھانہ شہبازگڑھی مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ۔ تھانہ شہبازگڑھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم سید یوسف ولد سید یونس سکنہ محب بانڈہ کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ سے حاصل شدہ 20 ہزار روپے جبکہ 15 ہزار روپے جعلی پاکستانی کرنسی، ایک ہزار روپے مالیت کے نوٹ بھی برآمد کرلیے گئے۔ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔مردان پولیس کی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری کارروائی میں تھانہ سٹی مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 556 گرام آئس برآمد کر لی۔
تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں عدنان ولد امین اللہ ساکن بغدادہ، مجید خان ولد سید حکیم خان ساکن شریف آباد، سلیمان ولد غفران ساکن شریف أباد اور محمد سعد ولد زاہد خان ساکن دانش کالونی شامل ہیں۔پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 556 گرام آئس برآمد کرلی۔
برآمد شدہ منشیات قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔تیسری کارروائی میں تھانہ شیخ ملتون مردان پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 661 گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ شیخ ملتون پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔کارروائی کے دوران گرفتار ملزم گل زمان ولد امیرزمان ساکن بونیر سواڑے کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
ایک اور کارروائی میں تھانہ ہوتی مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا۔ تھانہ ہوتی پولیس نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے طلحہ ولد مختیار خالد ساکن شیرآباد کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلۂ قتل پستول بھی برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے جبکہ پولیس نے برآمد شدہ اسلحہ قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔مردان پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک اور کاروائی میں شیخ ملتون مردان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے گلشن ٹاؤن قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا واردات میں ملوث ملزم گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون عامر ریاض نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 26 اگست کو گلشن ٹاؤن میں جوان العمر نوجوان کی قتل شدہ لاش برآمد ہوئی تھی، جس کا ڈی پی او مردان مسعود احمد نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واردات میں ملوث ملزمان تک فوری رسائی کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقوں اور تکنیکی شواہد کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم ابوبکر ولد سبحان اللہ سکنہ رشکئی ضلع نوشہرہ تک رسائی حاصل کرکے اسے گرفتار کرلیاابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول فواد خان ولد جاوید خان سکنہ نوشاد آباد کاشکال پشاور، جو مورخہ 14 دسمبر 2025 کو گھر سے نکلا تھا، اس کے پاس 60 ہزار روپے نقدی بھی موجود تھی۔
گرفتار ملزم ابوبکر اور اس کے ساتھی نے مقتول کو مبینہ طور پر زبردستی اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا۔ ملزمان کو خدشہ تھا کہ اگر مقتول ان کے چنگل سے فرار ہوگیا تو انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس پر ملزم ابوبکر نے مقتول کو قتل کردیا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور آلۂ قتل پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں اور ساتھی ملزم کے کردار کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایک اور کاروائی میں تھانہ پارہوتی مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 منشیات فروشوں سمیت مجرم اشتہاری گرفتار کرکے 65 گرام آئس برآمد کر لی۔ تھانہ پارہوتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سرتاج ولد محمد گل سکنہ سکندرے اور جواد ولد راج محمد سکنہ ایران آباد سمیت مجرم اشتہاری جواد ولد فتح الرحمان سکنہ کچہ سڑک کو گرفتار کر لیا۔گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 65 گرام آئس برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لی گئی،ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔مردان پولیس منشیات فروشوں اور مجرم اشتہاریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔








